07 اکتوبر ، 2012
خیرپور … خیرپور میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیرپور کے گوٹھ صدورو جانوری میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کے جلسے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز غلام عباس بھنبھرو کے مطابق جلسے کا انعقاد تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریٹر نیاز علی جانوری نے کیا تھا جس میں نفیسہ شاہ کو بھی خطاب کرنا تھا ان کے پہنچنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ خیریت سے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی 10 افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی ہے۔