دنیا بھر کی لیگز میں سے پی ایس ایل میں فاسٹ بولنگ کا معیار سے سب اچھا ہے، صہیب مقصود

پاکستان سپر لیگ میں کئی ایسے نوجوان ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار میں بولنگ کرتے ہیں، بیٹسمین ملتان سلطانز— فوٹو: فائل

‏ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کرکٹر صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی لیگ میں پاکستان سپر لیگ اور بگ بیش لیگ میں فاسٹ بولنگ کو  بہترین شمار کروں گا، پاکستان سپر لیگ میں کئی ایسے نوجوان ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار میں بولنگ کرتے ہیں اس لیے میں پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولگ کو ٹاپ پر قرار دوں گا۔

‏ 26 ایک روزہ  انٹر نیشنل اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 34 سالہ صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز   پلے آف میں کوالیفائی کر سکتی ہے، ہم اسے چھوٹا ٹورنامنٹ سمجھ کر کھیلیں گے ، ہمارے پاس پانچ میچز ہیں اور کوشش کریں گے کہ کم از کم چار میچز ضرور جیتیں اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں۔

صہیب مقصود نے کہا کہ ہارڈ ہٹنگ کے لیے بڑی محنت درکار ہو تی ہے میں صرف ہارڈ ہٹنگ کی خاص طور پر محنت نہیں کر رہا میری کوشش ہے کہ میں اپنے قدرتی اسٹائل پر محنت کروں اور اسے مزید نکھاروں ۔

‏صہیب مقصود نے کہا کہ جب آپ کا ہدف قومی ٹیم میں کم بیک ہو تو پھر آپ کو فٹنس پر بہت کام کرنا ہوتا ہے ، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مجھے بہت فائدہ ہوا اور کوچز کے ساتھ میں نے اپنی فٹنس پر کام کیا ،  پہلے سے بہت فٹ ہوں اور پی ایس ایل میں اچھا کرنا ٹارگٹ ہے۔

مزید خبریں :