Time 09 جون ، 2021
پاکستان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بجٹ قبول کرنے سے انکار

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ قبول کرنے سے انکار  کرتے ہوئے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار  کیاہے۔

اپنے بیان میں بلاول نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے قبول نہیں کریں گے،  پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کے لیے بجٹ میں 68 ارب روپے رکھے گئے اور وبا سے بچاؤ کے لیے صرف 5 ارب روپے کے فنڈز رکھنا عوام دشمنی ہے ۔

انہوں نے  بجٹ میں صحت و تعلیم کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :