پاکستان: کورونا سے 47 اموات، 1300 سے زائد کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.21 رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40483 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 47 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.21   فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21576 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 73 ہزار 543 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :