14 فروری ، 2012
لندن. . .. . . . یورپ میں مبینہ طورپراسامہ بن لادن کے دست راست سمجھے جانے والے مذہبی رہنما ابوقتادہ کو برطانوی جیل سے سخت شرائط کے ساتھ رہا کردیا گیا۔ اردن نژادبرطانوی شہری ابوقتادہ کو سینٹرل لندن کی لانگ لارٹن جیل سے سخت شرائط کے ساتھ رہا کیاگیاہے۔ابوقتادہ کو روزانہ گھرمیں بائیس گھنٹوں کے لیے نظربند رکھا جائے گا جبکہ صرف دو گھنٹے باہر جانے کی اجازت ہوگی، اوراس دوران انھیں الیکٹرانک ٹیگ پہننا پڑیگا۔ابوقتادہ چھ سال تک قید رہے تاہم ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ ترجمان برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق ابوقتادہ برطانیہ کیلئے سیکیورٹی رسک ہے اور اسے ملک بدر کرنے کے معاملے پر سب متفق ہیں۔