08 اکتوبر ، 2012
ایتھنز…یونان کے جنوبی جزیرے کوس میں ایک کشتی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں مسافر کشتی کا کپتان جاں بحق اور 5مسافر زخمی ہوگئے ۔ یونانی ساحلی محافظ حکام نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا کہ کشتی پر موجودایک ٹب کو دھماکا خیز سفوف کے ساتھ بھرا گیا تھا جیسے کہ آتشبازی کیلئے بھرا جاتا ہے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے باعث کشتی کا کپتان ہلاک جبکہ ہالینڈ کے دو سیاح ، ایک بلجین اور 2جرمن بچے زخمی ہوگئے ۔ کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ ان زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ متاثرہ کشتی کو واپس کنارے پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کشتی پر 26افراد موجود تھے ۔