تین روز کی ہلڑ بازی کے بعد ارکان قومی اسمبلی کو غلطی کا احساس ہوگیا

تین روز کی ہلڑ بازی کے بعد ارکان قومی اسمبلی کو غلطی کا احساس ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن نے آج ایوان کی کارروائی پر امن طور پر چلانے پر اتفاق کیا۔

اسپیکر اسد قیصر کے ساتھ فریقین نے بیٹھک کی ۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناہےکہ اسپیکر کو بااختیار بنانے اور اسمبلی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کےلیے کمیٹی بنائی جائےگی۔

وزیردفاع پرویز خٹک کا کہناہے کہ دونوں طرف سے رویہ اچھا نہیں تھا امید ہے آج اسمبلی نظم و ضبط سے چلے گی ، اپوزیشن لیڈر بھی بات کریں گے۔

معاملہ حل ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لیے جانےکاامکان ہے۔ 

مزید خبریں :