ایف بی آر کی اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنےکی تیاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے پانچ سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے اثاثوں اور آمدن کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنےکی تجویز ہے جس کے تحت نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے پانچ سال سے پرانے گوشواروں کی تحقیقات کی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کمشنرز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف کسی بھی سال کے ریٹرن کی تحقیقات کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ریٹرن پر پانچ سال کی مدت ختم کرنےکی تجویز بھی ہے۔ 

مزید خبریں :