Time 18 جون ، 2021
پاکستان

لاہور: یومیہ 60 ہزار تک لگنے والی کورونا ویکسین کی تعداد 35 ہزار پر آ گئی

لاہور میں کورونا ویکسین کی صورت حال جوں کی توں برقرار ہے، ویکسین کی کمی کے باعث شہر کے 23 میں سے صرف چار سینٹرز میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ویکسین کم ہونے سے ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد محدود کر دی گئی ہے، اب پی کے ایل آئی، ایکسپو سینٹر، مینار پاکستان اور ریلوے ڈسپنسری میں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل شہر میں 23 کورونا ویکسی نیشن سینٹرز چل رہے تھے۔

لاہور میں یومیہ 50 سے 60 ہزار شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی تھی، ذرائع کے مطابق محدود ویکسین اسٹاک کے باعث روزانہ ویکسین لگانے کا گراف بھی متاثر ہوا ہے اور 16 جون کو 35 ہزار 625 جبکہ 17 جون کو 23 ہزار 425 شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 19 جون کو کورونا ویکسین کی سپلائی آ جائے گی جس کے بعد 20 جون سے ویکسین لگانے کا عمل ایک مرتبہ پھر معمول کے مطابق شروع ہو جائے گا۔

مزید خبریں :