14 فروری ، 2012
حب…لاپتہ بلوچ جوانوں کی لاشیں ملنے کے خلاف مختلف بلوچ قوم پرست جماعتوں نے 3روزہ ہڑتال کی کال دے دی ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ لاپتہ نوجوانوں کی لاشوں کی برآمدگی کے خلاف مختلف قوم پرست جماعتوں بی این ایف ،بی آر پی،بی ایس او اور بی این ایم نے 3روزہ ہڑتال کی کال دے دی ہے۔جس کے بعد حب سمیت بیشتر علاقوں میں تمام کاروباری مراکز ،بازار اور دفاتر بند ہیں ،سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔