ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات دینے سے ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ حکومت  فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) کو قومی احتساب بیورو(نیب) بنا رہی ہے،گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں ، ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔

کراچی میں مسلم لیگ سندھ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی بجلی اور گیس کے نرخ کے نیچے دبا ہوا ہے، ایف بی آر ٹیکس انسپکٹرکو گرفتار کرنےکے حق دے دیا گیا ہے، گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں، ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرضہ دینے سے منع کردیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بات پر حکومت نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا ہے، جس کی مثال بچوں کے دودھ اور غذا ئی اشیاء پر ٹیکس17فیصد سے 10فیصدکردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ذریعے آئی ایم ایف سے شرائط منوانا درست نہیں ہوگا، معاشی امور میں اسٹریٹیجک معاملات کو شامل نہ کیا جائے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت بڑے سیٹھوں کے ٹیکس کم کرکے 12 فیصد پر لے آئی ہے،صوبوں کے لیے  570 ارب روپے کا تخمینہ لگایا وہ غلط ہے، صوبوں کی جانب سے صرف 11 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :