14 فروری ، 2012
کراچی…کراچی میں ڈی سی ساوٴتھ کمال مصطفی قاضی کے گارڈز نے کے ای ایس سی کے میٹر چیکنگ عملے کو یرغمال بنالیا۔کے ای ایس سی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹرچیکنگ عملے پیر کی شام کو میٹر چیک کرنے ڈی سی ساوٴتھ کے گھر گیا تھا جہاں اس کے عملے کوڈی سی او کے گارڈ نے یرغمال بنالیا اور بارہ گھنٹے بعد فیریئر تھانے میں بند کرا کران کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔