کپل شرما نے مداحوں کی خواہش پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی

فوٹو فائل

بھارت کے معروف کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' کے میزبان کپل شرما نے پہلی بار عوام کے اسرار پر بیٹے 'تریشان' کی تصویر شیئر کردی۔

گزشتہ روز فادرز ڈے کے موقع پر کامیڈین نے انسٹاگرام پر بیٹی انائرا اور بیٹے تریشان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔

تصویر پر ہندی میں کیپشن درج تھا جس کے مطابق انہوں نے دونوں بچوں کی ایک ساتھ تصویر عوام کے اسرار پر شیئر کی ہے۔

کپل شرما کی شادی 2018 میں بھارتی اداکارہ گِنی چتراٹھ سے ہوئی تھی جس کے بعد ان کے گھر انائرا کی پیدائش ہوئی۔ کپل شرما کے ہاں تریشان کی پیدائش رواں برس فروری میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :