21 جون ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) حیدرآباد سندھ ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف کارروائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا۔
وزیراعظم کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اےآئی جی ڈاکٹرجمیل نے مبینہ طورپراختیارات کاناجائزاستعمال کرکے لاکھوں روپے رشوت لی۔
خط کے متن میں کہا ہے کہ اے آئی جی ڈاکٹر جمیل کے پاس 15 اضلاع کا چارج ہے، ہر ضلع سے 15 سے 20 لاکھ ماہانہ وصول کرتے ہیں جبکہ ڈاکٹر جمیل نے سرکٹ ہاؤس حیدر آباد کے تین کمروں پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل کے دو بیٹے والد کی سرکاری پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے خط میں حکم دیا کہ سول سرونٹس رولزکے تحت اے آئی جی ڈاکٹرجمیل کے خلاف کارروائی کی جائے۔