09 اکتوبر ، 2012
شکارپور… شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دستی بم کے حملے کے نتیجے گھر کے دروازے میں آگ لگ گئی جسے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور با آسانی فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور موقع پر تفتیش جاری ہے۔