پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

100 انڈیکس 86 پوائنٹس کم ہوکر 47900 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 269 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کم ہوگیا۔

آج 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کم ہوکر 47900 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 269 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 61 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 18 ارب 64 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 ارب روپے اضافے سے 8353 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :