کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کےکڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون عبدالغنی مجید، ندیم مانڈوی والا، طارق محمود اور عبدالقادر شہوانی پر جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کڈنی ہلز ریفرنس میں الزامات کی فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

 تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی گئی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکارکیا جس پر عدالت نے نیب کےگواہان نثار مگسی اور شیخ کمال کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 13 جولائی کو طلب کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر سلیم مانڈوی والاکا کہنا تھا کہ پرائیوٹ ٹرانزیکشن ہونے کے باوجود چیئرمین نیب نےکڈنی ہلز ریفرنس کیسے سائن کردیا؟ ثابت کریں گے کہ چیئرمین نیب نے لوگوں کو ٹارچرکیا،نجی کاروبار کو تباہ کیا،انہیں دوبارہ چیئرمین نیب لگانا بڑی تباہی ہوگا۔

مزید خبریں :