09 اکتوبر ، 2012
سوات…ستارہٴ جرات حاصل کرنے والی بچی ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملالہ یوسف زئی سمیت 3بچیاں زخمی ہوگئیں۔ زخمی بچیوں کو سیدو شریف کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،ملالہ کو دو گولیاں لگی ہیں، ان کا آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے شناخت کے بعد فائرنگ کی۔ ملالہ یوسف زئی نے سوات میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔