09 اکتوبر ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…با لی ووڈ کی ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی نے14 سال بعد فلمی پردے پر شاندار واپسی کرتے ہوئے نوجوان ہیروئنوں کو خطرے کا سگنل دے دیا ہے۔5اکتوبر کو ریلیز کی گئی سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش نے آتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا اور صرف تین دنوں میں27 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔فلمسازآر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کے ساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اورفرانسیسی اداکارMehdi Nebbouاہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔امت ترویدی کی دل چھولینے والی موسیقی پرمبنی یہ فلم ایک ہاؤس وائف کے گرد گھومتی ہے جواپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے نکلتی ہے اور بلاآخر انگریزی زبان پر عبور حاصل کر نے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔