09 اکتوبر ، 2012
مینگورہ…ملالہ یوسف زئی کے ساتھی زخمی ہونے والی ساتھی لڑکیوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو شناخت کرکے ماراگیا، جیونیوز سے بات سے کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اسکول سے گھرواپس جارہے تو ایک شخص گاڑی روک کرکہا کہ اِس میں ہماری لڑکیاں ہیں لیکن ڈرائیور نے کہا کہ انہیں دیکھنے کی اجازت نہیں لیکن اس نے اسلحے کے زور پرہم سے پوچھا کہ ملالہ یوسف زئی کون ہے،اورشناخت کرنے پر اسے گولی مارکربھاگ گئے،اور ہم حملہ آورکے چہروں کو بھی نہیں دیکھ سکے اورنہ یہ دیکھ سکے کہ وہ کتنے ہیں۔سوات میں تعلیم لڑکیوں کے لئے آوازبلند کرنے والی ملالہ یوسف آج دوپہر اسکول سے واپسی پر گولی ماردی گئی ،اُسے تشویشناک حالت میں پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کا علان جاری ہے۔