پاکستان
09 اکتوبر ، 2012

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا ملالہ کے والد کو فون، خیریت دریافت کی

وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا ملالہ کے والد کو فون، خیریت دریافت کی

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ملالہ یوسف زئی کے والد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت اور امین فہیم کو سی ایم ایچ پشاور جا کر ان کی عیادت کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مینگورہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ملالہ یوسف زئی کے والد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر امین فہیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور جائیں اور صدر زرداری، بلاول، بختاور اور آصفہ کی طرف سے ملالہ یوسف زئی کی عیادت کریں۔

مزید خبریں :