Time 30 جون ، 2021
پاکستان

ویڈیو: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ایم کیو ایم کو منانے کی ناکام کوشش

کراچی: پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی علی عزیز اور ارسلان تاج ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کوئی مشورہ کیا ناہمیں کچھ بتایا، جو احتجاج ہو رہا ہے اس میں بھی عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔

تحریک انصاف کے علی عزیز کا کنور نوید جمیل سے کہنا تھا کہ آپ ہمارے ساتھ اپوزیشن چیمبر میں چلیں جس پر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم نہیں جا رہے پھر بات کریں گے۔

مزید خبریں :