پاکستان
09 اکتوبر ، 2012

آسٹریلوی بھیڑوں کے معائنے میں بھی قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں

آسٹریلوی بھیڑوں کے معائنے میں بھی قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں

کراچی …بیمارآسٹریلوی بھیڑوں سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ امپورٹراورجہازکے کپتان نے بحرین سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی،کورنٹائن آفیسر نے بھی اسکی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پرآنیوالی بھیڑوں کی تعدادکاسرٹیفکیٹ پیش نہیں کیاگیا،بیمارآسٹریلوی بھیڑوں سے متعلق وفاق کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جیونیوزکومل گئی جس سے معلوم ہوا ہے کہ امپورٹرکافارم کورنٹائن ہاوٴس نہیں بلکہ مذبحہ خانہ کادرجہ رکھتاتھا،بھیڑوں کوپورٹ سے نکالتے وقت قواعدکی خلاف ورزی کی گئی،پورٹ پربھیڑوں کاتفصیلی معائنہ تک نہیں کیاگیا،21ہزاربھیڑوں کی چیکنگ صرف2افرادنے کی جوناممکن ہے،ڈائرکٹرکورنٹائن نے ضابطے کے خلاف بھیڑوں کی چیکنگ کی،عبوری ریلیزآرڈرکورنٹائن ہاوٴس کیلیے تھا،رپورٹ کے مطابق بھیڑیں امپورٹرکے فارم پہنچادی گئیں۔امپورٹرکے فارم پرکورنٹائن بناتے وقت وزارت سے اجازت نہیں لی گئی،بھیڑوں کودوسرے جانوروں کیساتھ رکھاگیا،جس سے کورنٹائن کامقصدبیکارہوگیا،بھیڑوں کی صحت کاآسٹریلوی سرٹیفکیٹ آسٹریلوی بندرگاہ سے نکلنے کے27دن بعد جاری ہوا۔جہازکے کپتان سے دیگرپورٹس کے بارے میں نہیں پوچھا گیا،جبکہ جہازکی دیگرمنزل اوربھیڑوں کی تعدادکی معلومات ضروری تھیں تاکہ اموات کی شرح بتائی جاسکے۔

مزید خبریں :