01 جولائی ، 2021
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں ٹیکس محاصل میں ریکارڈ18 فیصد اضافہ ہوا۔
ایف بی آر کے مطابق جولائی تا جون 4732 ارب روپے کا نیٹ ریوینیو حاصل کیا ہے، نیٹ ریوینیواس عرصہ کےمقررکردہ ہدف4691 ارب روپےسے 41 ارب زائد ہے۔
ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال اس عرصےمیں حاصل کردہ نیٹ ریونیو3997ارب روپےتھا، جون میں ریوینیو نیٹ کلیکشن568 ارب روپے رہا، پچھلے سال جون کا حاصل کردہ نیٹ ریوینیو 451 ارب روپے تھا، جون 2020 کے مقابلےمیں جون2021 میں نیٹ ریوینیو 26فیصد زائد ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گراس ریونیو پچھلےسال کے 4132 ارب روپےکےمقابلےمیں4983 ارب روپےرہا جو 21 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر کے مطابق مالی سال 21-2020 میں 251 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے، پچھلے سال 20-2019 میں 135 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے تھے۔
ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 30لاکھ 10ہزار ہوگئی ہے، ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 52 ارب روپے رہا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 11ہزار ایک سو پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز ایف بی آر کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں۔
اشرف ملخم