Time 01 جولائی ، 2021
کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں کتنے پاکستانی کھلاڑی شریک ہونگے؟ دستےکو حتمی شکل دیدی گئی

فوٹو: فائل

ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونے والے پاکستانی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ 10 پاکستانی کھلاڑی6 مختلف کھیلوں شوٹنگ، سوئمنگ، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس ، ویٹ لفٹنگ اور جوڈو میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔

 پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق شوٹنگ میں جی ایم بشیر، خلیل اختر اور گلفام جوزف ایکشن میں ہوں گے۔

 سوئمنگ میں بسمہ خان اور حسیب طارق پاکستان کی نمائندگی کریں گی، بیڈ منٹن میں ماحور شہزاد ، ایتھلیٹکس ایونٹ میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین حصہ لیں گی، ویٹ لفٹنگ میں طلحہ طالب اور جوڈو میں شاہ حسین شاہ ملک کی نمائندگی کریں گے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کورونا وبا کے باعث ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو کہ8 اگست تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :