پاکستان
Time 02 جولائی ، 2021

کراچی: متعدد ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے 40 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ملزم محمد حسین کو گرفتار کیا، ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم محمد حسین کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک 30 بور پستول، 15 گولیاں، 21 موبائل فون،  ایک موٹر سائیکل، نقدی اور طلائی زیورات بھی  برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق  ملزم نے ساتھیوں بلال اور راحیل کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن اور سائٹ میں خواتین سے جیولری اور پرس چھینے تھے۔

مزید خبریں :