10 جون ، 2021
کراچی: رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انتہائی مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا جانے والا ملزم عقیل احمد عرف کسوڑا کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اپریل 2021 میں دوران ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرپی ایس سی ایچ ایس سوسائٹی میں ایک شخص سے موبائل فون اور نقدی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا وہ اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جاچکا ہے اور عادی ڈکیت ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمدکر لی گئی اور اسے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔