Time 03 جولائی ، 2021
پاکستان

نیب کا پہلے سے زیر تفتیش 'ٹریکٹر سبسڈی اسکیم' کی تحقیقات شروع کرنے کا سخت نوٹس

قومی احتساب بیورو (نیب)  نے پہلے سے زیرتفتیش 'ٹریکٹر سبسڈی اسکیم' کی تحقیقات شروع کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔

پہلے سے ز یرتفتیش 'ٹریکٹرسبسڈی اسکیم' کی تحقیقات سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے شروع کی ہے۔ نیب راولپنڈی حکام نے چیئرمین سندھ اینٹی کرپشن کو خط لکھ کر تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ خط میں اینٹی کرپشن کو نیب آرڈیننس کی شق 18 (ڈی) کا حوالہ دیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے مطابق کسی بھی معاملےکی تحقیقات نیب کرتاہے، تحقیقات کوئی اور ایجنسی نہیں کر سکتی۔

نیب کا کہنا ہے کہ نیب کے زیر تفتیش معاملے کی تحقیقات دوسری ایجنسی نیب چیئرمین کی اجازت سے ہی کرسکتی ہے۔

ذرائع نیب کے مطابق سندھ حکومت کاٹریکٹر سبسڈی اسکیم کی تحقیقات کا مقصد کچھ منظورنظرافرادکوبچانا ہے۔

مزید خبریں :