Time 03 جولائی ، 2021
پاکستان

افغانستان نے پاکستان سے سفارتکاروں کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی

افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط تحریرکیا گیا جس میں سفارت کاروں کے لیے ہفتہ وار دو  پروازیں چلانے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کی اجازت پر غورکیا جارہا ہے اور جلد ہی فیصلے سے آگاہ کردیا جائے گا۔

پاکستانی سول ایوی ایشن کی جانب سے یہ اُمید ظاہر کہ جارہی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری کے لیے یہ بڑا قدم ہوگا۔

ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے افغان سفارتکاروں اور امریکی فوج کے لیے انٹرپریٹر (مترجم) کی خدمات انجام دینے والے افغان شہریوں کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا اور افغانستان کی آریانہ ائیرلائن کی پروازیں کابل اور اسلام آباد کے درمیان چلائی جائیں گی ۔

مزید خبریں :