10 اکتوبر ، 2012
پشاور… ملالہ یوسف زئی کے سرمیں لگی گولی نکال لی گئی ہے ،یہ خوشخبری سرجن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز نے جیو نیوز سے گفتگو میں سنائی۔ انہوں نے کہا کہ رات 2بجے سے صبح 5بجے تک ملالہ کا آپریشن جاری رہا جس کے دوران گولی نکال لی گئی جو حرکت کرتے ہوئے کندھے تک آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کی حالت بہتر ہونیکی امید ہے، تاہم اس وقت وہ نیم بے ہوش ہے۔