10 اکتوبر ، 2012
جوہانس برگ…چمپینز لیگ کرکٹ کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کے شاہد آفریدی ہمشائر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پول ون کے میچ میں آکلینڈ اور ہمشائر کی ٹیمیں شام ساڑھے چار بجے مدمقابل ہونگی۔ آکلینڈ کی جانب سے سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود ایکشن میں نظر آئیں گے تو سابق کپتان شاہد آفریدی ہمشائر کی نمائندگی کریں گے، آج کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے پول ٹو کی ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یارکشائر کے درمیان ہوگا، ٹرینڈاڈ اور ٹوباگو کی ٹیم میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن ویسٹ انڈین ٹیم کے کھلاڑی روی رامپال، سیمیول بدری اور ڈیرن براوو شامل ہیں جبکہ دنیش رامدین ٹیم کی قیادت کریں گے، کل کھیلے گئے میچز میں یارکشائر نے اووا نیکسٹ کو 5 وکٹ جبکہ آکلینڈ نے سیالکوٹ اسٹالینز کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔