Time 06 جولائی ، 2021
کھیل

ورلڈ کپ کے ہیرو سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص

نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے جس کے لیے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے— فوٹو: فائل
نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے جس کے لیے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے— فوٹو: فائل

 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئن اور ورلڈ کپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم  بلڈکینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ۔

اہل خانہ کے مطابق سابق ہاکی اولمپئن کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چیک اپ کرایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی۔

نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے جس کے لیے انہوں نے صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔

نوید عالم اولمپئن فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے وابستہ افراد نے  ان کے علاج کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں ۔

یاد رہے کہ نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم ، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :