Time 11 جولائی ، 2021
پاکستان

نارووال اسپورٹس سٹی منصوبےکو بربادکرنے پر عمران نیازی کیخلاف مقدمہ چلےگا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ  نارووال اسپورٹس سٹی کے شاندار منصوبےکو بربادکرنے پر عمران نیازی کے خلاف مقدمہ چلےگا، منصوبے پر جو اضافی پیسے خرچ ہوں گے اس کی ریکوری عمران نیازی سے کی جائےگی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فیصلےمیں کہا ہےکہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ مفادِ عامہ کا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا  اسپورٹس سٹی جیسے شاندار منصوبے پر مجھے اڈیالہ جیل میں موت کی چکی میں قید رکھا گیا، اس منصوبے کی بنیاد پر میرے خلاف جھوٹا اور بھونڈا ریفرنس بنایا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس قومی نوعیت کے منصوبے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، یہ کہا گیا کہ اس منصوبے پر 6 ارب ضائع کیے گئے،حالانکہ یہ منصوبہ 2.9 ارب کا تھا،حکومت کی طرف سے بھونڈے الزامات لگا کر اس منصوبے کو اسکینڈلائزکیا گیا۔

مزید خبریں :