Time 12 جولائی ، 2021
پاکستان

ملک بھر میں مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا

فائل فوٹو

ملک بھر میں مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا۔

لاہور میں مون سون کا آغاز موسلا دھار بارش سے ہوا جس سے شہر میں گرمی اور حبس میں کافی حد تک کمی آگئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے بعد واسا کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں اور پانی نکالنے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ شہر میں 26 مقامات پر کیمپ قائم کردیے ہیں، لارنس روڈ پر عملہ تعینات نہیں، پانی واٹرٹینک میں جمع ہورہا ہے، بارش رکنے کے بعد ایک سے دو گھنٹے میں شہر کو کلیئر کردیں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر بند ہوگئے۔

علاوہ ازیں گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، اسلام آباد، سوات، لوئردیر، باجوڑ اور آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔

مزید خبریں :