10 اکتوبر ، 2012
اسلام آباد …وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے انھیں منانے کی کوشش کی،وزیراعظم پروٹوکول کے بغیرسیدیوسف رضاگیلانی سے ملنے کیلیے اسلام آباد کلب پہنچے،جہاں یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کوتحفظات سے آگاہ کیا،ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،سابق وزیر کو مناکرایوان صدرلے گئے،جہاں صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف اوریوسف رضاگیلانی نیملاقات کی ۔اس موقع پر ایوان صدرمیں ہونیوالی ملاقات میں اہم امور پر گفت گو ہوئی اور گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کی گئی۔