دنیا
Time 14 جولائی ، 2021

انتہائی چھوٹےکپڑے پہننے پر ترک باڈی بلڈر طیارے سے آف لوڈ

ترک باڈی بلڈر ڈینز سیپینار کو امریکی ائیر لائن کے طیارے سے انتہائی نامناسب کپڑے پہننے کی وجہ سے اتار دیا گیا— فوٹو: فائل
ترک باڈی بلڈر 'ڈینز سیپینار' کو امریکی ائیر لائن کے طیارے سے انتہائی نامناسب کپڑے پہننے کی وجہ سے اتار دیا گیا— فوٹو: فائل 

ترک باڈی بلڈر اور سوشل میڈیا انفلونسر 'ڈینز سیپینار' کو امریکی ائیر لائن کے طیارے سے انتہائی نامناسب کپڑے پہننے کی وجہ سے اتار دیا گیا۔

ترک باڈی بلڈر 8 جولائی کو ٹیکساس سے میامی جانےکے لیے ائیرپورٹ پہنچیں تو امریکی ائیر لائن کے عملے نے انہیں انتہائی چھوٹے کپڑے پہننے کی وجہ سے طیارے میں سفر کرنے سے روک دیا ۔

طیارے کے عملے کا یہ مؤقف تھا کہ انتہائی چھوٹے کپڑے پہننے کی وجہ سے طیارے میں موجود دوسرے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔

ترک باڈی بلڈر نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہو ئےکہا کہ  کیا آپ لوگ جانتے ہیں میرے ساتھ ٹیکساس ائیرپورٹ  پر کیا ہوا؟

'طیارے کے عملے نے مجھے سفر کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ نے انتہائی چھوٹے کپڑے پہننے ہوئے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکا میں آزادی  کے لیے منتقل ہوئی تھی  مگر امریکی ائیر لائن کے عملے کے جا نب سے اس مضحکہ خیز رویے پر حیرت ہوئی ۔

انہوں مزید کہا کہ میں ’ایک ایتھلیٹ ہوں، میں کبھی بھی ایسا لباس نہیں پہنتی  جس سے کسی کو  پریشانی ہو، میں   اتنی سمجھدار اور مہذب ہوں ،  میں یہ جانتی ہوں مجھے کونسا لباس پہننا ہے اور کونسا نہیں ۔‘

اس حوالے سے امریکی ائیر لائن حکام کاکہنا ہے 8 جولائی کو امریکی ائیر لائن کی جانب سے ایک مسافر کو   نا مناسب لباس پہننے کی وجہ سے طیارے میں سفر کرنےسے روکا گیا  تھا،  تمام مسافروں کو مناسب لباس پہننا  چاہیے، ہماری  فلائٹس میں نا مناسب لباس پہننے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بعد ازاں انہیں دوسری فلائٹ پر سوار کرادیا گیا تھا اور وہ میامی پہنچ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ 26 سالہ سیپینار ترکی سے امریکا اپنے باڈی بلڈنگ کیریئر میں مزید ترقی کرنے  کے لیے  منتقل ہوئی تھیں  جبکہ وہ ترکی کی پہلی خاتون ہیں جنھیں انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈرز (IFBB) کا درجہ ملا ہے۔

مزید خبریں :