Time 17 جولائی ، 2021
پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی بھارتی ویرینٹ کے نشانے پر، 6 ملازمین میں وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث سی اے اے انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے —فوٹو:فائل
کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث سی اے اے انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے —فوٹو:فائل

  پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( پی سی اے اے) کورونا وائرس کے بھارتی ویرینٹ کے نشانے پر آگیا ،  پی سی اے اے کے 6 ملازمین اچانک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث  پی سی اے اے انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی  سی اے اے ہیڈکوارٹر میں شعبہ 'ایچ آر' اور شعبہ 'کارگو 'کے 3،3  ملازمین  کورونا  کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملازمین کی اچانک طبیعت بگڑنے پر ٹیسٹ کروائے تو کورونا مثبت آگیا جبکہ تمام 6 ملازمین کو گھروں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ 

 کورونا ویکسینیشن سے متعلق ڈائریکٹر ایچ آر نے تمام ملازمین کا ڈیٹا 19 جولائی تک فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی اے اے کی جانب سے اپنے تمام ملازمین کو کم سے کم  کورونا ویکسین کی پہلی خوراک  31 جولائی سے پہلے  لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ملازمین یکم اگست سے دفاتر اور  ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ 

مزید خبریں :