پاکستان

پاکستان پہلی مرتبہ ای اسپورٹس میں داخل ہو رہا ہے: فواد چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ ای اسپورٹس میں داخل ہو  رہا ہے۔

ای گیمنگ کی لانچنگ اور مقابلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار قومی سطح پر ای اسپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے، وزارت اطلاعات نے گیرینا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، گیرینا بیگو کے تعاون سے فری فائر پاکستان میں پہلی بار قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے، پاکستان میں567 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے، بچے 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے بچے ای اسپورٹس میں حصہ لے سکیں گے، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ای اسپورٹس کی طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے کیونکہ ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 ارب ڈالر کی حد عبور کر چکی ہے۔

مزید خبریں :