پاکستان
Time 22 جولائی ، 2021

سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارش، بجلی کا نظام درہم برہم

سکھر سمیت سندھ کےکئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

سکھر میں طوفانی بارش سے مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ بارش کے باعث درخت گرنے سے مختلف مقامات پربجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔

ترجمان سیپکو کے مطابق سکھر میں بارش سے 60 فیڈرز ٹرپ ہوئے جن میں سے 9 پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

شہر میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :