Time 23 جولائی ، 2021
پاکستان

عید پر زیادہ گوشت کھانے کا انجام، 7 ہزار افراد اسپتال پہنچ گئے

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں پیٹ درد شکایت پر 4500 مریض لائے گئے جن میں سے 331 مریضوں کو داخل بھی کیا گیا— فوٹو:فائل
خیبر ٹیچنگ اسپتال میں پیٹ درد شکایت پر 4500 مریض لائے گئے جن میں سے 331 مریضوں کو داخل بھی کیا گیا— فوٹو:فائل

پشاور میں عیدالاضحیٰ پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث 7 ہزار سے زائد مریض اسپتال لائےگئے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیادہ گوشت کھانے سے متاثرہ2 ہزار500 مریض لائےگئے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں پیٹ درد شکایت پر 4500 مریض لائے گئے جن میں سے 331 مریضوں کو داخل بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

مزید خبریں :