14 فروری ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے منظور کالونی میں کچرا کنڈی سے پانچ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔محمودآباد پولیس کے مطابق منظور کالونی سیکٹر ای کی گلی نمبر 11 کے قریب نالے کے کنارے کچراکنڈی پرنوزائیدہ بچوں کی لاشوں کی اطلاع اہل محلہ نے دی جس پر پولیس نے فوری طور پرپانچوں لاشیں محموآباد تھانے منتقل کردیں،جہاں سے لاشوں کو ریسکیو ورکرزکے حوالے کردیاگیا۔لاشوں کومزیدکارروائی کیلئے جناح اسپتال لے جایا گیا ہے۔پانچ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے سے منظورکالونی اورمحمودآباد میں غم وغصہ کی لہردوڑ گئی۔پولیس کے مطابق منظور کالونی میں چھوٹے بڑے درجن سے زائد قانونی اور غیرقانونی اسپتالوں کی بھرمار کی وجہ سے اس طرح سے اسقاط حمل کے کیسز سامنے آتے ہیں تاہم پولیس تحقیقات کررہے ہیں۔