پاکستان
Time 26 جولائی ، 2021

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 ممبران ریٹائر ہوگئے

الیکشن کمیشن  آف پاکستان کے دو ممبران مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر اورممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئےممبران کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز نہیں ہوسکا، وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو نئے ممبران کےلیے موزوں ناموں کا ٹاسک سونپا ہے۔

خیال رہے کہ آئین کے تحت حکومت کو 45 دن کے اندر نئے ممبران کی تعیناتی کرنا ہوتی ہے، قانون کے تحت الیکشن کمیشن 3 ارکان کے ساتھ فعال رہ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 ممبران کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو 2 خطوط لکھ چکا ہے، ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے مشاورت سےکرنا ہوتی ہے۔

مزید خبریں :