تصویر میں اسکارف باندھے بیٹھی بچی آج کی کونسی اداکارہ ہے؟

فائل فوٹو: اریج فاطمہ
فائل فوٹو: اریج فاطمہ

اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے بچپن سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں لال کپڑوں پر سیاہ رنگ کا پرنٹڈ اسکارف باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں اریج فاطمہ کے ہمراہ ایک بچی بھی موجود ہے ۔

تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ زیر نظر تصویر ان کی کزن کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جسے 2000 میں کھینچا گیا تھا۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ بچی کے بالوں کا گیم مضبوط ہورہا ہے۔

اریج فاطمہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار  مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔ 

مزید خبریں :