پاکستان
Time 29 جولائی ، 2021

کراچی: کورنگی میں بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا مقدمہ درج

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کرنے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اغوا، زیادتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ لائٹ جانے کے بعد رات 10 بجے ماہم دوسرے بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی اور لائٹ آنے کے بعد ماہم گلی میں کھیلتی رہی لیکن دوسرے بچے گھر واپس آگئے۔ 

والد کے بیان کےمطابق رات 11 بجے ماہم کی بڑی بہن نےبتایا کہ ماہم گھر نہیں آئی اور گلی میں بھی نہیں ہے جس پر اہل محلہ کی مدد سے بچی کو ڈھونڈا لیکن بچی نہیں ملی تاہم صبح سویرے لوگوں نے بتایا کہ میری بچی کی لاش کچرے کے ڈھیر میں پڑی ہے۔

مزید خبریں :