کاروبار
Time 30 جولائی ، 2021

یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اوگرا نے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، ذرائع— فوٹو:فائل
اوگرا نے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، ذرائع— فوٹو:فائل 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 35پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 24 پیسے فی لیٹر منہگا کرنے کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ  وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید خبریں :