01 اگست ، 2021
فیصل آباد کی بھینس کالونی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ بھینس کالونی کے ایک گھر میں لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں دفن کرنے کے لیے ضلع چنیوٹ کے علاقے بھوانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ورثا کو لاشیں دفن کرنے سے روک کر لاشیں قبضے میں لے لی گئیں اور پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس نے ایک مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اس کے ایک دیور اور دوسری مقتولہ لڑکی کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔