12 اکتوبر ، 2012
کراچی …جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے، کہاجارہاہے علماواقعے ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کریں ورنہ ناموں کونوٹ کیاجائے، انھوں نے کہا کہ مذمت کیلیے کہنے والے خودقاتل ہیں، ایسے لوگ اپنے آپ کو قابومیں رکھیں،کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں مذمت کاکہنے والے ہوتے کون ہیں،ایساکہنے والوں کوبتاناچاہتے ہیں ہم نے ان سے اچھے طریقے سے مذمت کی ہے،انھوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور مساجد پر بمباری کی گئی۔ان مساجد پر بمباری روکنے والا کوئی نہیں۔ملالہ یوسف زئی پر حملہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے،اور اب علماء سے کہا جارہا ہے کہ وہ مذمت کریں۔اس واقعے کو علما کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بغیر ایم ایم بحال کی ہے۔