کھیل
Time 01 اگست ، 2021

اٹلی کے مارسل جیکبس ٹوکیو اولمپکس کے تیز ترین انسان بن گئے

اٹلی کے مارسل جیکبس ٹوکیو اولمپکس کے تیز ترین انسان بن گئے۔

ٹوکیو اولمپکس میں کھیلوں کے مختلف مقابلے جاری ہیں اور آج بھی کئی مقابلے ہوئے۔مینز 100 میٹر ریس اٹلی کے مارسل جیکبس نے اپنے نام کرلی اور وہ تیز ترین انسان بن گئے۔

مارسل جیکبس نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ 9 اعشاریہ آٹھ صفر سیکنڈز میں طے کیا۔

100 میٹر کی ریس میں امریکا نے دوسری اور کینیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تین اولمپکس کے بعد پہلا موقع ہے کہ 100 میٹر  ریس ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے بغیر ہوئی۔

مزید خبریں :