Time 05 اگست ، 2021
پاکستان

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، شادی کیلیےکرائے پر دیا گیا گھر سِیل کردیا گیا

کراچی کے علاقےگلستان جوہر بلاک 17 کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہونے والی شادی کی تیاریاں رکوادی گئیں۔

گلستان جوہر بلاک17 کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک مکان مالک نےکرائے پر شادی کے لیےگھر فراہم کیا تھا جہاں شادی کی تیاریاں جاری تھیں ۔  

رپورٹ کے مطابق  شادی کی تقریب کا بندوبست کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہو رہا تھا، شادی کی تقریب رکوانےکے لیے سوسائٹی انتظامیہ اورمالک مکان میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

سوسائٹی انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر شادی کی تقریب کی تیاریاں رکوادی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شادی کی تقریب کے لیے بک کرائےگئےگھر کو سِیل بھی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کی تیاریاں رکوا دی ہیں، علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہےکہ کچھ لوگ پیسے لے کر اپنےگھروں میں شادیاں کرا رہےہیں۔

مزید خبریں :