Time 06 اگست ، 2021
پاکستان

فردوس عاشق کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل

حال ہی میں مستعفی ہونے والی وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گی۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دیا جو منظور کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :